جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو سنائی فواد چودھری نے خوشخبری
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/fawad-ch-07.jpg)
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے
ایک بار پھر صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے وزیراعظم آئیں گے لاہور
عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، یہ کام کرکے رہیں گے، صدر مملکت نے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے ایک انتہایہ اہم فیصلہ کل یہ کیا کہ وزیر اعظم نے ایک ہائی پاور کمیٹی بنائی جو جیلوں میں قید ایسے قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لے گی جو قتل، منشیات منی لانڈرنگ اور اسطرح کے سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں، ان کی رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا، اور عملی اقدامات کئے جائیں گے .
پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو تھا جس میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا اکٹھا کرکے حقائق سامنے لائے جائیں .مستحق اور نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائیگی.صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر جیل اور قیدیوں کے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینگے.کمیٹی جیل ریفارم ایجنڈے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی.کابینہ نے ماڈل کورٹس کے قیام پر چیف جسٹس کی کاوشوں کوسراہا.عام شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کے معاملات بھی زیر بحث آئے.