جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان

مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے
0
168

کراچی: ملک میں رواں سال جون سے اگست تک بیشتر مقامات پر معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہےبلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں جب کہ زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا، مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے، مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہے گا محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم جون تک آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ،کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Leave a reply