معمولی سی غلطی ہونے پر14سالہ بچے پرتشدد کردیا

0
60

18 سال سے کم عمربچوں سے کام کروانا قانی طورپرجرم ہے، اس کے باوجود کم سن بچوں سے کام کروایا جا رہا ہے، معمولی سی غلطی کرنے پر بہیمانہ تشدد کیاجاتا ہے، کم سن بچے کے ساتھ تشدد ایک واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ خان گڑھ کی حدود میں پیش آیا ہے، درزی کا کام سیکھنے والے 14 سال کے مبشرکوفلیش گم ہونے پرٹیلرماسٹرنے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے.
مبشرکے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا عامرسومرو نامی ٹیلرماسٹر سے درزیوں کا کام سیکھتا ہے، ٹیلرماسٹر نے فلیش گم ہونے پرمبشرکو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناکرلہولہان کردیا ہے، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا تھا، اب قانونی کاروائی کی صورت میں ٹیلرماسٹرکی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، تشدد کا شکارکمسن مبشراوراس کے والدین نے ڈی پی اومظفرگڑھ سے فوری قانونی کاروائی اورتحفظ کا مطالبہ کیا ہے.
دوسری جانب ٹیلرماسٹر نے کہا کہ بچہ دکان سے ہونے والی چوریوں میں ملوث ہے، سیاسی مخالفین اسے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں.
مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

Leave a reply