پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

0
144
fake

پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پرسمندر پار پاکستانیوں نے ریان گرم اور مرتضیٰ حسین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے

حالیہ دنوں میں، صحافی ریان گرِم اور مر تضی حسین کی جانب سے دی انٹرسیپٹ میں شائع ہونے والے ایک متنازعہ مضمون نے زبردست بحث کو جنم دیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس خفیہ معلومات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنے افسران کو سوشل میڈیا پر ججز اور سیاسی کارکنوں کو ڈوکس کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دھماکہ خیز رپورٹ نہ صرف اپنے مواد کی وجہ سے بلکہ ان الزامات کے وسیع تر اثرات کی وجہ سے بھی شدید تنازعہ کا باعث بنی ہے۔

ریان گرِم اور مرتضی حسین کو اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں مخالفین نے ان کے بھارتی صحافیوں سے تعلقات اور پاکستان مخالف سمجھے جانے والے پچھلے کام کی نشاندہی کی ہے۔ یہ نقاد یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ صحافی اکثر خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہیں جنہیں وہ شائع کرنے سے انکار کرتے ہیں، جس سے ان کی ساکھ پر شدید شبہات پیدا ہوتے ہیں۔اپنی متنازعہ رپورٹنگ کو جاری رکھنے کی کوشش میں، گرِم اور مرتضی نے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔ ان کی کوششوں کے باوجود، سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے غیر معمولی دعووں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ان الزامات کے نتیجے میں، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹیز نے گرِم اور انڈرسن کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہتک عزت کے مقدمات چار اہم عناصر پر مبنی ہوتے ہیں: ایک جھوٹا بیان جو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہو، اس بیان کی کسی تیسرے فریق کو اشاعت، اشاعت میں کم از کم لاپروائی، اور ملوث افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچانا۔ ان تمام عناصر کا موجود ہونا ممکنہ مقدمات میں نظر آتا ہے۔

ان مقدمات کے مرکز میں مبینہ خفیہ دستاویزات ہوں گی۔ گرِم اور مرتضیٰ کو ان دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا یا اپنے بے بنیاد دعووں کے لیے قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان قانونی جنگوں کا نتیجہ ان کی صحافتی کوششوں کی ساکھ اور مستقبل پر نمایاں اثر ڈالے گا۔کیا گرِم اور مرتضی اپنے دعوؤں کی تائید کے لیے ضروری شواہد فراہم کریں گے، یا وہ دوسرے بدنام صحافیوں کی طرح بدنامی کا سامنا کریں گے؟ جیسے جیسے یہ کہانی آگے بڑھے گی، ان کی ساکھ اور کیریئر کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ حسین اور ریان گرم نے پاک فوج کے خلاف ایک سٹوری میں پروپیگنڈہ کیا تھا اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی تھی،انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں پاکستان دشمنی کی حدیں پار کر لی گئی تھیں، انہوں نے رپورٹ میں پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا اور سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی جو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی جو ملک دشمنی میں بہت آگے جا چکی ہے، اس کی طرف سے اس ادارے کو یہ رپورٹ بنا کر دی گئی اور انہوں نے شائع کر دی.اس رپورٹ بارے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹ ہے،اس میں غلط معلومات دی گئی ہیں،

علی بلوچ ایکس پر لکھتے ہیں کہ کند ذہن ہمیشہ اپنے ذہنی معیار تک سوچتا ہے اس سے اوپر سوچنا ذہنی صلاحیت کی توہین ہے۔مرتضیٰ حسین بھی کند ذہن ہے جسے لگتا ہے سوشل میڈیا پر ذانی و تاریک انصاف کیخلاف لکھنے والے تمام اکاؤنٹس "فوجی” چلا رہے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے مرتضیٰ نے دو چار اکاؤنٹس کے نام تو لکھ دئیے لیکن ان کے رینک نہیں بتائے۔ساتھ میں شدتِ افسوس یہ ہے کہ مرتضیٰ نے ہمیں فوج میں کوئی رینک نہیں دیا اس لئے میں سوشل میڈیا پر موجود فوجیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں بھی رینک دئیے جائیں۔۔۔

صحافی حماد اظہر اسلم کہتے ہیں کہ جیسے ہی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے، ہمیں عمران خان کے دوستوں مرتضیٰ حسین اور ریان گرم کی سٹوری نظر آتی ہے۔ یہ وہی سکرپٹ دہرایا جا رہا ہے لیکن لگتا ہے عمران خان کوئی سبق نہیں سیکھ رہے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں کو بیوقوف بنا کر پیسے کمانا کتنا آسان ہے؟
ایک ہی صحافی بولتا ہے کہ یوکرائن نے NATO کی بجائے پاکستان سے اسلحہ مانگا.وہی صحافی پھر بونگی مارتا ہے کہ اسرائیل کو مغرب کی بجائے پاکستان سے اسلحہ کی بھیک مانگنی پڑی .اب بونگی مارتا ہے کہ فوج نے لاکھوں لوگ بھرتی کئے ہیں تاکہ تحریک فساد کے فتنہ کا خاتمہ کیا جا سکے.ایسی ایسی بونگیاں ماریں گے کیونکہ انکو پتہ ہے کہ پڑھنا صرف تحریک انصاف کے بیوقوف لوگوں نے ہے جو ہمیشہ کانسپریسی تھیوریاں ڈھونڈتے ہیں اور انتہا کے عقل سے فارغ ہیں۔ ایسی بونگیاں کوئی مستند اخبار چھاپے گا نہیں اسلئے خود سے لکھیں گے اور ساتھ تحریک انصاف والوں سے چندا مانگنا شروع کردیں گے۔یہ تحریک انصاف والے ایسے ہی بیوقوف بننے کے پیسے دیتے ہیں لہذا بندا اب انکو کیا سمجھائے لیکن پھر بھی بطور یوتھیا وائرس کا والد، ہمارا فرض ہے کہ کوشش ضرور کریں

علیزے خان کہتی ہیں کہ جدید ترین سافٹ وئیر IVBP 3.3 نے تحریک انصاف کا نیا فراڈ پکڑ لیا،یہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس اور ریان گرم کی چیٹ ہے جہاں جبران الیاس ریان گرم کو پاکستانی فوج کی تذلیل کے احکامات جاری کر رہا ہے۔ جبران الیاس باقاعدہ امریکی ایجنسیوں کا پیڈ ملازم ہے

Leave a reply