ننکانہ :انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ،حکومت معاشی دہشتگردی فوری طور پر بند کرے,شیخ فیاض احمد

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگاٸی اور بجٹ میں بھاری اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ،حکومت معاشی دہشتگردی فوری طور پر بند کرے,شیخ فیاض احمد

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی اور بجٹ میں بھاری اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے،احتجاجی مظاہروں میں شہریوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد سندھو ایڈووکیٹ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی ,بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صدر وسطی پنجاب شیخ فیاض احمد کی زیر صدرات موڑکھنڈا,منڈی فیض آباد,واربرٹن,سانگلہ ہل ,شاہ کوٹ اور ننکانہ صاحب شہر میں احتجاج کیا گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ثاقب مجید ,صدر شعبہ تعلقات عامہ ضلع ننکانہ میاں عابد سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر معاشی دہشت گردی کو بند کرے اس وقت انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ,

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے الیکشن سے قبل300یونٹ تک مفت بجلی دینے والے اب خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں اور عام آدمی کے لیے بل بجلی ادا کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں کمی کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جاۓ.

Leave a reply