مایوسی گناہ:کوشش جاری رکھیں:151بچوں،16بیویوں کےباوجود17ویں شادی کےخواہشمند شخص کی کہانی

0
68

زمبابوے :مایوسی گناہ:آپ بھی کوشش جاری رکھیں:151 بچوں، 16 بیویوں کے باوجود 17ویں شادی کے خواہشمند شخص کی کہانی ،اطلاعات کے مطابق ایک ایسے شخص کی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس نے بڑے بڑے مایوسوں کوامید کی کرن دلا دی ہے ، یہ شخص زمبابوے کا شہری ہے اور اس کی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق 66 سالہ مسہیک نیندورو زمبابوبے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ 151 بچوں اور 16 بیویوں کے باوجود کوئی نوکری نہیں کرتے کیوں کہ ان کی کل وقتی ملازمت اپنی 16 بیویوں کا خیال کرنا ہے۔

 

مسہیک نیندورو کا کہنا ہےکہ وہ اتنی بیویاں رکھنے کے باوجود 17 ویں شادی کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ ازدواجی منصوبہ 1983میں شروع کیا تھا اور اس وقت تک رکنے کا ارادہ نہیں رکھتے جب تک انھیں موت نہیں آجاتی۔

مسہیک کے مطابق انہیں اپنے متعدد ازواجی تجربات پر فخر ہے ، اور اگر وہ کرسکے تو وہ 100 شادیاں کرتے تاکہ ان کے بچوں کی تعداد 1000 تک ہو جاتی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہر بیوی کے ساتھ اس کی عمر کے مطابق برتاؤ کرتے ہیں چھوٹی عمر کی بیویوں سے ویسا برتاؤ نہیں کرتے جیسا بڑی عمر کی بیویوں کے ساتھ رکھتے ہیں۔

 

مزید حیران کن بات جو مسہیک نےمیڈیا کو بتائی وہ یہ کہ اتنا بڑا کنبہ ہونے کے باوجود مسہیک معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ محسوس نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے برعکس اپنے بڑے سے کنبے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ اپنے بچوں سمیت سوتیلے بچوں سے بھی گفٹ اور پیسے وصول کرتے ہیں ۔

 

مسہیک نے مزید بتایا کہ ان کی ہر بیوی روزانہ ان کے لیے کھانا پکاتی ہے لیکن وہ صرف وہی کھانا کھاتے ہیں جو مزیدار ہو۔زمبابوے سے تعلق رکھنے شخص نے شادی پر اپنی تمام بیویوں سے وعدہ لے لیا تھا کہ وہ جب بھی ان کھانا واپس کریں گے تو وہ ناراض نہیں ہوں گی۔

Leave a reply