منیجنگ ڈائر یکٹر سوئی ناردرن کا ریجنل آفس کا دورہ، نو جوان ٹیم کی کا رکردگی کو سراہا
منیجنگ ڈائر یکٹر سوئی ناردرن علی جے ہمدانی نے پراجیکٹس کیمپ رشکئی اور مردان ریجنل آفس کا دورہ کیا-
منیجنگ ڈائر یکٹرسوئی ناردرن علی جے ہمدانی نے گزشتہ روز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سہیل گلزار اور ایس۔ جی۔ایم ڈسٹری بیوشن (نارتھ)ثاقب ارباب کے ہمراہ پر اجیکٹس کیمپ آفس رشکئی اور مردان ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائر یکٹر نے کیمپ آفس کے مختلف سکیشنز کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کام کرنے والے مزدروں کے خیموں،جائے طعام، آفس بلاک، ورکشاپ، گودام اور آفیسر میس کی صفائی ستھرائی، رہائشی سہولیات کو سراہا۔
امجد خان انچارج کیمپ نے انہیں بطور خاص اسماعیل کوٹ سے رشکئی اسپشل اکنامک زون تک 16 انچ ڈایا کی 28.70 کلو میٹرلمبی ٹرانسمیشن لائن کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں اور آپریشن کے حوالے سے جامع طور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں منجینگ ڈائر یکٹر علی جے ہمدانی مردان ریجنل آفس کا دورہ کرتے ہوئے کسٹمر سروس سنٹر گئے ،جہاں وہ صارفین سے گھل مل گئے انہوں نے کسٹمر سروس سنٹر میں مو جو د ریجنل منیجر اور ملاز مین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کے اطیمنان کا تر جہی بنیادوں پر خیال رکھیں اس کے بعد منیجنگ ڈائر یکٹر میٹر انسپکشن شاپ، کے علاوہ تمام افسران اور عملے سے بھی فرداََفرداََملے اور ان سے کام سے متعلق درپیش مسائل کے حوالے سے استفسار کیا۔
اس کے بعد ریجنل منیجر مردان نے اپنے ریجن کے حوالے سے اہم امور اور ان کے حل کے لئے منیجنگ ڈائر یکٹر کو بریفنگ دی۔ منیجنگ ڈائر یکٹر نے نو جوان ٹیم کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مردان ریجن کو تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے بھر پو ر صلا حیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔