مزید دیکھیں

مقبول

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ویسٹ وہارف کے...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

مانچسٹر میں پرسیٹویچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کردیا گیا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریسٹویچ کی بلال مسجد کو بڑا کیمیائی انتباہ موصول ہوا، خط میں نامعلوم مادہ پر مشتمل مشکو ک پیکج موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی ٹیمیں بوری اولڈ روڈ پر واقع عمارت کے قریب پہنچ گئیں،حکام اس واقعے کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے اور مسجد کو ملنے والے پراسرار خط کی اصل نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ کسی نے جان بوجھ کر خوف پھیلانے کے لیے کیا یا واقعی کیمیکل کے استعمال سے نقصان پہنچانے کی حقیقی کوشش تھی۔

گریٹر مانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس (GMFRS) کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائر فائٹرز کو گریٹر مانچسٹر پولیس کی مدد کے لیے بلایا گیا تاکہ پریسٹویچ میں بیوری اولڈ روڈ پر واقع ایک احاطے میں ایک واقعے میں گریٹر مانچسٹر پولیس کی مدد کی جا سکے۔