پاکستانی بلے باز حیدر علی برطانیہ میں پاکستان شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران مبینہ زیادتی کے کیس میں گریٹر مانچسٹر پولیس کی تفتیش کی زد میں آگئے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا ہے کہ 4 اگست 2025 کو زیادتی کی ایک رپورٹ موصول ہونے پر ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا، مذکورہ شخص کو مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ متاثرہ فرد کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ حیدر علی پر الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں فوجداری تحقیقات مکمل ہونے تک عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
سیالکوٹ: ٹینری زون ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا ضامن، برآمدات میں اضافہ متوقع