برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مانچسٹر میں سینیگاگ حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے غلطی سے ایک متاثرہ شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
یہ واقعہ یوم کپور کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب ایک برطانوی نژاد شامی شہری نے پہلے گاڑی راہگیروں پر چڑھائی اور پھر چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے متاثرہ شخص کو گولی ممکنہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران لگی۔ دونوں متاثرین سینیگاگ کے دروازے کے قریب موجود تھے اور حملہ آور کو اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حملہ آور کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے اہلخانہ نے بیان میں اس ’سنگین اور شرمناک عمل‘ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا۔برطانوی حکومت نے واقعے کے بعد ملک میں بڑھتے ہوئے یہودی مخالف واقعات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن، سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست پروازیں بحال
عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع
سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا