مندر میں گھسنے کی کوشش،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار نے پولیس اہلکار کو ہی بھون ڈالا

0
37

مندر میں گھسنے کی کوشش،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار نے پولیس اہلکار کو ہی بھون ڈالا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا خوف ، بھارتی پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی

واقعہ شمالی کشمیر کے علاقے ہندوارہ میں پیش آیا،جہاں ایک پولیس اہلکار گشت پر تھا، ایک شخص نے مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکا لیکن وہ نہ رکا،جس کے بعد پولیس اہلکار نے گولیاں چلا دیں، گولیاں چلانے سے مندر میں زبردستی داخل ہونے والے شخص کی موت ہو گئی، بعد میں انکشاف ہوا کہ مرنے والا شخص بھی پولیس کا ہی ملازم ہے

اطلاع پر پولیس اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، جب مرنے والے شخص کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ اس نے کانوں میں ہینڈ فری لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پولیس اہلکار کی آواز نہ سن سکا، پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے طور پر ہوئی ہے،دوسری جانب واقعہ کے بعد دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے

دوسری جانب جموں کشمیر کے اننت ناگ، سرینگر، ڈوڈہ ، کشتواڑ میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی کاروائیاں جاری ہیں اور مسلمان نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہے ، این آئی اے نے کولگام میں محمد شفیع وانی اور وسیم ڈار کے گھر چھاپہ مارا اور شفیع کے بیٹے رئیس کو گرفتار کر لیا،اسکے علاوہ بھی کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے بھارتی فوج نے ٹارچرزسیل میں منتقل کر دیا ہے،

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply