منڈی بہاوالدین:محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد
منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س (نامہ نگارمحمد افنان طالب کی رپورٹ )ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدینمحمد افضل ندیم اور ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکا کامیاب چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر کے ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہریوں کا جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین
و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا۔
ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ۔ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی کو بھی جعلی ادویات کا کاروبار کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اس گھناونے دھندے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔
ضلع کے شہریوں نے جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔