کراچی :اداکار آغا علی نے کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے ہمارا ایک امیج بن جاتا ہے، جس سے سب کو لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں

باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں شرکت کے دوران اداکار نے شوبزکی دنیا میں اپنے کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے بارے گفتگو کی ہے-

آغا علی نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ’2016 اور 2017 کے دور کی بات ہے، میں جب بھی کوئی ڈرامہ سائن کرتا تھا اور شوٹنگ میں کچھ دن رہتے تھے تو مجھے ڈرامے کے پروڈیوسر کال کرکے ڈرامے کی ہیروئن سے کسی مسئلے سے متعلق پوچھتے تھےمیں ان سے کہتا تھا کہ میں تو ان ہیروئن سے ملا بھی نہیں ہوں، پھر وہ مجھ سے اس ہیروئن کے منگیتر کے ساتھ جھگڑوں کے متعلق پوچھتے تھے تو میں تب بھی یہی کہتا تھا کہ میں نہیں جانتا ان کے منگیتر کون ہیں-

آغا علی نے بتایا کہ پروڈیوسر نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ منگیتر ان اداکاراؤں کو اجازت ہی نہیں دے رہے کہ وہ آپ کے ساتھ کام کریں جب میں نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈررہے ہیں،جس کے بعد میں نے کوئی دو ہیروئنز کے منگیتروں سے بات کی اور ڈرنے کی وجہ پوچھی تو کسی نے وجہ نہیں بتائی۔

اداکارنے اس حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے ہمارا ایک امیج بن جاتا ہے، جس سے سب کو لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں پاکستانی اداکارہ حنا الطاف سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ہی سے یہ جوڑا سوشل میڈیا کا موضوع رہا ہے۔ حال ہی میں ان کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی تاہم اس جوڑے نے اس سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی۔

Shares: