مہنگے چکن کے باعث فاسٹ فوڈ کا کاروبار بند
قصور
چکن کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر بیشتر فاسٹ فوڈ و باربی کیو والے اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور،قیمتیں مہنگی ادویات،فیڈ کے باعث بڑھیں پولٹری فارم مالکان
تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر کی طرح قصور میں بھی چکن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس سے شہری تو پریشان ہیں ہی اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ والے بھی سخت پریشان ہیں جن میں سے بیشتر نے مہنگے چکن کے باعث اپنے کاروبار ختم کر دیئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر چکن کی قیمت 200 سے 250 روپیہ فی کلو کے درمیان رہے تو ہمیں بچت آتی ہے اور کاروبار بھی چلتا ہے جبکہ چکن کی قیمتیں بڑھنے سے کاروبار نا ہونے کے برابر رہ گیا ہے کیونکہ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہیں اس لئے متوسط و غریب لوگ فاسٹ فوڈ و باربی کیو کا رخ نہیں کر رہے جس سے ہمیں بھی مجبوراً کاروبار بند کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولٹری فارم مالکان کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمتیں فیڈ و پولٹری میڈیسن کی قیمتیں ڈبل ہونے کے باعث بڑھائی گئی ہیں لہذہ اگر چکن کا ریٹ کنٹرول کرنا ہے تو گورنمنٹ پولٹری فیڈ و میڈیسن کی قیمتیں اعتدال پر لائے