کراچی ویسٹ کے علاقے تھانہ منگھوپیر کے علاقے رمضان گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن .

باغی ٹی وی کے مطابق کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ غیر ملکیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر، ایس ایچ او منگھوپیر ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف، انٹیلیجنس اسٹاف اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف شاہ لطیف سے گرفتار افغان ڈکیت گروہ کے رکن قسمت خان کے بیان کے بعد پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار اویس تنولی کو معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں گپ شپ ہوٹل سے تین ملزمان فضل، قسمت خان اور اعظم حسین کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول، 5 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی تھی۔
ملزمان ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے پہنچے تھے کہ پولیس بھی پہنچ گئی، جنھیں دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشاف کیے اور بتایا کہ وہ افغان باشندے ہیں اور افغان ڈکیت گروہ بنا رکھا ہے، جو کراچی پولیس کے لیے نفرت رکھتے ہیں، اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بناتے ہیں۔

ڈی جی آڈٹ سندھ نے ماسٹر پلان اتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے دیا

طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

Shares: