منگنی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل بختاور نے جاری کیا اہم پیغام

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور کی آج منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس مین ہونی ہے

منگنی سے قبل بختاور کا کہنا تھا کہ آج میرے لیے جذباتی دن ہے،تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی مشکورہوں، پیپلز پارٹی کے وہ لوگ جن کو میں جانتی ہوں اور وہ تقریب میں حصہ لینے کے لئے بے چین ہیں،

بختاور زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ خوشیاں کورونا سے پاک دنیا میں منانے کے قابل ہوں گے، شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،

بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاﺅس کراچی میں منعقد ہو گی جس میں شرکت کرنے والوں کیلئے کورونا کا منفی رپورٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس کے اوپن ایریا میں ہوگی جس میں آصفہ، بختاور کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افراد شریک ہوں گے

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی منگنی متحدہ عرب امارات میں مقیم لاہور کے کاروباری خاندان کے ممبر چوہدری محمود کے ساتھ آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہو رہی ہے۔

بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟آصفہ بھٹوپریشان

بختاور کی منگنی کی تقریب:بلاول بھٹوکی ورچوئل شرکت ،اورکون کون شریک ہوگا آج پتہ چل جائے گا

بختاور کی منگنی، تیاریاں مکمل،آصف زرداری کی شرکت ہو گی یا نہیں؟ ایک اور پی پی رہنما کا بھی شرکت سے انکار

تقریب کے دعوت نامے قریب تین سو قریبی خاندانی اور سیاسی شخصیات کو جاری کیے گئے ہیں جن میں آنے والوں سے اپنے تازہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق چوہدری محمود کے خاندان کے افراد پہلے ہی بلاول ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

کورونا وبا کے باعث تقریب کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مہمانوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ کورونا کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہمراہ لائیں اور ماسک پہنیں جبکہ بیٹھنے کے انتظامات میں بھی سماجی فاصلے کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ تقریب کھلے آسمان تلے لان میں ہو گی اور وہیں مہمانوں کو رات کا کھانا پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply