اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف اختر کالونی شہر کی اہم ترین گزرگاہ ایمن ہسپتال گلی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ،گاڑیاں اور رکشے مین ہولز میں پھسنے لگے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ناخوشگوار حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کی اہم ترین گزرگاہ اختر کالونی ایمن ہسپتال والی گلی میں گٹروں کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ مکین گذشتہ ایک ماہ سے اذیت نا ک صورتحال سے دوچار ہیں گلی مذکور میں اکثر گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ جو لگے ہوئے ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں گٹروں کے ڈھکن شکست و ریخت کا شکار ہے

شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، اختر کالونی ایمن اسپتال کے عقب میں جامع محمدیہ مسجد کے سامنے گٹر کے مین ہول کھلا پڑا ہے جس میں اسکول بچوں اور مریضوں سمیت نمازیوں کے گرنے کا خطرہ ہے، ایمن ہسپتال اور نجی اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور اسکول کے بچے ان مین ہولز میں گرسکتے ہیں،

مسجد کے قریب بھی گٹر کے کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے ان مین ہولوں میں پھنس چکے ہیں جبکہ رات کے وقت شہریوں کے مین ہول میں گرنے کا خطرہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی انتظامیہ پرعائدہوتی ہے‘

ڈپٹی کمشنر بہاولپور اورا یڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کھلے ہوئے گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان محفوظ ہوسکے

Shares: