باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت ملک سے) شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھلے مین ہول،عوام پریشان
تفصیل کے مطابق شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سماجی و کاروباری حلقوں اور شہریوں میں شدید تشویش، سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سماجی و کاروبای حلقوں سمیت شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ سماجی و کاروباری حلقوں اور شہریوں نے ڈی۔سی تلہ گنگ سے ترجیح بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کا جامع پلان ترتیب دیا جائے۔سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ صفائی کے عملے کو اس بات کا بھی پابند بنایا جائے کہ جس جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے اس جگہ پر چونا ڈال دیا جائے تاکہ تعفن پھیلنے کا خدشہ کم ہو سکے۔دوسری طرف ملکوال روڈ، الکرم روڈ (جناح پارک روڈ)، محلہ محمد آباد، محلہ چھوئی، محلہ پیر بخاری، سلطان روڈ،گلی سیٹھیاں،گلی مہاجرین اور مین روڈ سمیت دیگر محلوں کے نالے اور نالیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے ساتھ کھلے مین ہول کو کور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
Shares: