پاکپتن میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جو خود بھی خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔ذرائع کے مطابق جھگڑا اس وقت پیش آیا جب ملازم کے ہاتھ بیڈ کی چادریں لگنے پر موسیٰ مانیکا نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو خاور مانیکا کے ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا اس وقت حراست میں ہے اور واقعے کی تفتیش تھانہ صدر پاکپتن میں جاری ہے۔یہ واقعہ پاکپتن کے نواحی علاقے پیر غنی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر معمولی تکرار کے بعد موسیٰ مانیکا نے گولی چلا دی تھی۔مزید قانونی کارروائی واقعے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں، مرکزی سڑکیں کلیئر
شام پر اسرائیلی حملے خطے کے لیے خطرہ ہیں، ترک صدر اردوان
فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا، فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمان