ممبئی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے بعد بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ منارا چوپڑا بھی بھارتی ایئر لائن سے پریشان ہو گئیں-

باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر اداکارہ منارا چوپڑا نے بھاتی ایئر لائن انڈیگو کے رویے کے خلاف ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انڈیگو ایئر لائنز کے عملے نے فلائٹ میں 17 منٹ باقی رہنے کے باوجود بورڈنگ سے انکار کر دیا۔

بگ باس 17 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ممبئی ایئر پورٹ پر وقت پر ہونے کے باوجود انڈیگو ایئر لائنز مسافروں کو طیارے پر سوار ہونے سے روک رہی ہیں انڈیگو ایئر لائنز نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے مسافروں کو بورڈنگ کے لیے آخر کال نہیں دی اور فلائٹ مقررہ وقت سے 15 منٹ قبل ہی ٹیک آف کر دی۔

بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،سرفراز بگٹی

اداکارہ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ انڈیگو ایئر لائنز نے اس سے قبل بھی مقررہ وقت سے 15 منٹ قبل فلائٹ ٹیک آف کردی تھی،انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ تمام انڈیگو ایئر لائنز کے اضافی پیسے کمانے کے طریقے ہیں۔

تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

Shares: