مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی...

گوجرانوالہ: دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ووٹ کی اہمیت پر آگاہی پروگرام

گوجرانوالہ باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی) -...

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ضیاء الحق سرحدی، پشاور ziaulhaqsarhadi@gmail.com ...

شاہ رخ خان کو سخت مشکل حالات میں بھی دیکھا منوج باجپائی

بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کو ان وقتوں میں بھی دیکھا جب وہ کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ کنگ خان نے اپنے ابتدائی دنوں میں اپنے پورے خاندان کو کھو دیا اور پھر خود اپنے بل پر فلمی صنعت میں اپنی جگہ بنائی اس وجہ سے میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو شاہ رخ خان کے ان وقتوں میں قریب تھے جب وہ بہت مشکل میں تھے. انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ کی کامیابی پر کبھی تلخ نہیں ہو سکتا۔ منوج باجپائی نے یہ بھی

انکشاف کیا کہ میں اور شاہ رخ خان اپنے ابتدائی دنوں میں اکثر ملتے رہتے تھے۔ لیکن دونوں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کو ملنے کا وقت نہیں ملتا، منوج نے کہا کہ شاید ہم ایک دوسرے سے اس لئے بھی نہیں ملتے کیونکہ ہم نے اپنی الگ الگ دنیا بسا رکھی ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام رکھتے ہیں جو کہ ہمیشہ رہے گا۔منوج بائی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوتا ہے ، شاہ رخ خان ڈیزرو کرتا ہےکہ اسکو کنگ خان کہا جائے.