مانسہرہ میں ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے
خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں بینک میں ڈکیتی کی وارادات ہوئی ہے، دو ڈاکو بینک میں گھسے، عملے کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کے بعد فرار ہو گئے،مانسہرہ میں واردات چنار روڈ پر واقع بینک میں ہوئی، ڈاکوؤؤں نے واردات کے دوران بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ لیے ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ڈاکو موقع سےفرار ہو گئے، ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گاپولیس نے بینک سے سی سی ٹی وی قبضے میں لے لی، بینک عملےکے مطابق ڈاکوؤں نے ماسک لگا رکھے تھے،اور وہ مسلح تھے، ڈاکوؤں نے بینک میں آئے دیگر افراد کو بھی یرغمال بنایااور جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی.