مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں شدید سیلابی ریلے کے باعث ایک گاڑی بہہ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کل چھ افراد سوار تھے۔ سیلاب کی طاقت کے سامنے گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر تین افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے علاقے میں صورتحال خراب ہے اور مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

مقامی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

Shares: