مانسہرہ، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ کاغان تا حال بند، دو لاشیں برآمد

آسمانی بجلی گرنے سے شاہراہ کاغان تاحال بند ہے دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ سے ملبہ اٹھاتے ہوئے ایک مر د اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شاہراہ کاغان پر گزشتہ روز آٹھ مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ کاغان کل سے بند ہے، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان کھولنےمیں مزید4سے5 گھنٹےلگ سکتے ہیں،بھاری مشینری سے پہاڑی تودے ہٹانےکی کوشش کی جارہی ہے .

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم کےباعث امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاح بابوسرٹاپ سے چلاس کوہستان سے واپس جاسکتےہیں،

شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث سیکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ سیاحوں تک خوراک پہنچانا ہماری ترجیح ہے لیکن موسم خراب اور راستے بند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی نا ممکن ہے۔

دوسری جانب شاہراہ کاغان پرلینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبہ اٹھانے کے دوران میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی لیہ کےرہائشی ہیں،لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے

Comments are closed.