منشا پاشا اورجبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا

0
65

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کرلیا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا دونوں کے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جبران ناصر نے اس موقع پر دولہے نے آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ پہن رکھی تھی

دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویروں شیئر کی ہے جبکہ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔

منشا پاشا کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں ملیحہ رحمن ، صنم جنگ ، عائشہ عمر اور عمیر سمیت دیگر اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے-

جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے ویڈیو کال کے ذریعے پڑھایا نکاح کی سادہ سی تقریب میں انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

Leave a reply