کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

arrest

کراچی میں پولیس نے ملیر سٹی آسو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 10ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ، گرفتار خواتین کی شناخت عزیزہ عرف چیلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام سے ہوئی، ملزمہ عزیزہ نے انکشاف کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ملزمہ عزیزہ عرف چیلی نے دوران تفتیش بتایاکہ اس نیٹ ورک میں معاون ملزمہ بھی شامل تھی ، گرفتارخواتین پہلے بھی منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکی ہیں ، گرفتار ملزمہ عزیزہ اور جنت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری طرف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔

ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

Comments are closed.