منشیات فروشوں کیخلاف پنجاب پولیس ان ایکشن، ایک ہی ضلع میں 6 کاروائیاں،منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دی ہیں، ایک ہی ضلع میں 6 مختلف کاروائیاں کر کے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ کی سربراہی میں سی آئی اے سٹاف چکوال نے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا,
قصبہ فم کسر میں عرصہ دراز سے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے اور اس قصبے کو منشیات کے حوالے سے منی سہراب گوٹھ کا نام دیا جاتا رہا ہے،فم کسر میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک اتنا منظم اور وسیع تھا کہ مقامی پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا منشیات فروشی کے اس گھناؤنے دھندے کی بدولت اس بری لت میں پڑ کر کئی گھرانے تباہ ہو چکے ہیں
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے فم کسر میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا،ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ نے سی آئی اے سٹاف چکوال کے انچارج سید علی عباس اور ان کی ٹیم کے ذمہ یہ کام لگایا
سی آئی اے سٹاف چکوال نے سید اظہر حسن شاہ ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال انسپکٹر چوہدری تصور حسین کے تعاون سے فم کسر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بابر وسیم اور شعیب گاڑی پر منشیات لے کر آر رہے تھے اور بھاری منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
فم کسر میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش بابر وسیم سکنہ فم کسر جو کہ منشیات کا بڑا ڈیلر سے چھاپے کے دوران 3600 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم شعیب سکنہ فم کسر سے 2400 گرام چرس برآمد کرلی گئی،دونوں ملزمان کے خلاف منشیات کی برآمدگی و گرفتاری کے بعد زیر دفعہ 9c منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے
محمد عرفان SI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سنگیتا ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا
نعمان ذوالفقار SI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شمیم اختر ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 410 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا
عاطف حسین ASI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کنیز عارف ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 460 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا
عدیل شہزاد ASI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار علی ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ فم کسر میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران منشیات کی برآمدگی پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال, سی آئی اے سٹاف چکوال اور ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کو شاباش دی اور کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا








