اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع ہونی چاہیے تاکہ قوم کی بیٹیوں کو کوئی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والا شخص بلیک میل نہ کر سکے۔
دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکے اجلاس میں نہ آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی نے وائس چانسلرڈاکٹر محبوب اطہرکے وارنٹ جاری کرنےکی ہدایت کر دی
واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میگرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔