انسداد منشیات کا عالمی دن، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےعوام کیلیئے پیغام جاری کیا ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد منشیات کے دن کی مناسبت سے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا خاتمہ نوجوان نسل کا تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیئے پرعزم ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اینٹی نارکوٹیکس آپریشن کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت پوست کی فصلیں تلف کی گئیں۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام اضلاع میں بحالی مراکز قائم کر رہے ہیں۔

Shares: