منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی سامنے آئی ہے،

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی،اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی ،اے این ایف ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گیس کنٹینر کو ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی،موقع پر تلاشی کے دوران 553.5 کلو گرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے، منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 کارندے بھی گرفتار، مقدمات درج کرلئےگئے

بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کی سربراہی میں یہ گروہ افغانستان سے منشیات کو پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے اسمگل کرتا تھا،یہ گروہ بھاری منشیات کو یمن تنزانیہ اور دیگر ممالک تک سپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اسمگل کرتا تھا،،نشیات کو ایل پی جی گیس کنٹینر ٹرک میں چھپا کر پنجگور سے گوادر اور پھر بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا،یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات کیلئے خشکی پر کی جانے والی سب سےبڑی کارروائی میں سے ایک ہے، منشیات میں ملوث دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں،زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا اے این ایف منظم ڈرگ نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

Shares: