منشیات سے ادویات بنانے کا شہریار آفریدی کا بیان درست، سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہریارآفریدی نے ادویات کےلیے منشیات کے استعمال سے متعلق درست بات کی،منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیاجائے تو مثبت سوچ ہے

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے بل کو مسترد کرنا عام آدمی کی زندگی بدلنے سے مشروط کیا،جب تک عام آدمی کی زندگی نہیں بدلتی تب تک ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز شامل تھی،سینیٹر کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ہوتی ہے،میڈیکل انشورنس ہوتا ہے،سینیٹرکسی بھی شہر جائےتو ان کو ٹی اے ڈی اے ملتا ہے

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ 19گریڈ سےاوپر کے افسران کی تنخواہوں کو بھی کم کیاجائے،

واضح رہے کہ وزیر مملت شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری لگانا چاہتے ہیں

Shares: