تھانہ ایکسائز مردان کی رشکئی بائی پاس پر کا میاب کاروئی کے نتیجے میں 12 کلو چرس بر آمد،، ترجمان ایکسائز منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں رکھا گیا تھا،جو پشاور سے براستہ نوشہرہ پنجاب سمگل کی جا رہی تھی، پولیس نے شک کے بنیاد پر گاڑی کو روکا اور تلاشی لی جس کے نتیجے میں منشیات برامد ہوئی،گاڑی چلانے والے ملزم کی نشاندہی احمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے،تاہم ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج لیا گیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جس کے نتیجے میں منشیات فروش گروہ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے،