منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سخت
قصور پولیس کی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی مہم کا آغاز ،ملزم سے 1 کلو سے اوپر چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے پولیس تھانہ آلہ آباد نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چونیاں کے علاقے اور الہ آباد کے نواحی علاقے موضع تلونڈی سے شفیع نامی منشیات فروش شخص کو گرفتار کرکے 1100 گرام چرس برآمد کرلی ہے
جبکہ منشیات فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرںلیا گیا ہے