قصور
ایس ایچ او کی آشیر باد سے تھانہ کی حددو میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہو گئی،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے ایس ایچ او میاں یونس نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے
ایس ایچ او نے منشیات فروشوں سے بھتہ لینا معمول بنا لیا ہے اگر کسی منشیات فروش کو پکڑتے ہیں تو مک مکا کر چھوڑ دیتے ہیں کسی سے 30 ہزار لیتے ہیں تو کسی سے پچاس ہزار لیتے ہیں کسی سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتے ہیں ایس ایچ او نے اپنے ملازموں کیساتھ ساتھ اس کام کے لئے سول ٹاؤٹ بھی رکھے ہوئے ہیں جو رات کو سارا حساب کتاب دیتے ہیں اس گھناؤنے کام میں دو اے ایس آئی بھی شامل ہیں جو جتنا اکٹھا کرتا ہے اس کو اتنی زیادہ شاباش ملتی ہے
جبکہ تھانہ راجہ اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہوگئی ہے حالات یہ ہوگئے ہیں کہ اگر ایک چھوٹا سا بچہ بھی منشیات لینے جائے تو اس کو بھی مل جاتی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے
جبکہ ایس ایچ او میاں یونس عید اکٹھی کرنے میں لگا ہوا ہے
اہلیان علاقہ و پریس کلب راجہ جنگ نے آر پی او شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے