خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے چوتھی بار 55 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔مقامی میڈیا کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں، عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔سوشل میڈیا پر عبد الحنان اور دلدار بی بی کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں کافی خوش دیکھا جا سکتا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ میں ہی 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی تھی۔
مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے چوتھی بار شادی کا سہرا سر پہ سجا دیا،

Latest from ایبٹ آباد

ایبٹ آباد کے قریب مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 افرادجاں بحق
راولپنڈی سے ایوبیہ آنیوالی مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 11

نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ آزادی پریڈ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے

ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایبٹ

مانسہرہ،اولاد کا نہ ہونا خاتون کی جان لے گیا
مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود مدنی محلہ میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر لڑکی قتل کر ڈالی،لواحقین کا کہنا

ابیٹ آباد خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والا شوہر گرفتار
ا بیٹ آباد کے علاقے دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کےمقدمہ میں مزید پیشرفت، پولیس کے مطابق تھانہ بگنوتر پولیس نے