انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ ملوث نکلا

ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا جس میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش پر ایجنٹ سمیت 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہیں جن کا تعلق فیصل آباد، چینیوٹ، گجرانوالہ اور ننکانہ صاحب سے ہے۔انسانی اسمگلر عبدالشکور نے دیگر ملزمان کو پولینڈ بھجوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کئے، ملزمان نے ایجنٹ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ایڈوانس بھی دیے، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے آذربائیجان سے پولینڈ جانا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلر عبدالشکور کے موبائل سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزم عبدالشکور نے دیگر ملزمان کے آذربائیجان کے ویزے زم زم ٹریول شانگلہ ہل سے حاصل کئے، ملزم عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا، آذربائیجان میں رہائش پزیر گوتم شرما نامی انڈین ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے غیر قانونی طریقے سے پولینڈ بھجوانا تھا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

پاکستانی شہریت کیلئے کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

کیا سرائیکی لوک قصے دنیا میں زندہ رہیں گے؟

Comments are closed.