نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی
اے ڈی بی وفد کی سربراہی پرنسپل ڈائریکٹر مسز ایف کلیو کاواکی نے کی، وفد میں پرنسپل ڈائریکٹر کے مشیر محمد عظیم، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، سینئر پروجیکٹ افسر سلمان میاں شامل تھے،وزیراعلیٰ کے ہمراہ چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد ضامن و دیگر شریک تھے،اجلاس میں ADB کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر بات چیت کی گئی.
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بی آرٹی فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں، الیکٹرک بسوں سے آلودگی کے بڑھتے مسائل بھی کنٹرول ہونگے، ٹرانسپورٹ سیکریٹری اسد ضامن نے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی تیار کی ہے، اسد ضامن نے کہا کہ گرین اینڈ اورینج لائنوں پر روزانہ 50 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، الیکٹرک بسوں کا بی آر ٹی روٹس پر چلنے سے رائیڈرشپ بہت زیادہ بڑھ جائے گی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ بی آر ٹی کے فیڈر روٹس پر 180 بسیں چلانا چاہتے ہیں، الیکٹرک بسوں کیلئے سولر پاور پینل نصب ہونگے جس سے آپریشن پر لاگت کم ہوجائے گی،
پرنسپل ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کروا دی،اور کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ بہت اہم ہے، جلد شروع کرنا چاہئے، اجلاس میں ویسٹ کراچی ری سائیکلنگ پلانٹ منصوبے پر بات چیت کی گئی، نگران وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ ری سائیکلنگ پلانٹ ہارون آباد میں لگایا جارہا ہے جو سائیٹ کے قریب ہے، ہارون آباد سے سائیٹ کی 50-40 ایم جی ڈی پانی کی طلب بھی ری سائیکلنگ منصوبے سے شروع ہوگی، پہلا منصوبہ ہے جس سے کاربن اخراج کی کمی بھی رکارڈ ہوگی، چاہتے ہیں ADB فنڈنگ شروع کرے تاکہ منصوبہ پر کام شروع ہوسکے،ویسٹ کراچی ری سائیکلنگ پلانٹ منصوبے پر 180 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا، ٹینڈر کے کھلنے تک منصوبے پر کام جون 2024 میں شروع ہونے کا امکان ہے، پرنسپل ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ منصوبے کی فنڈنگ مقرر وقت پر کی جائے گی،
ٹی پی -4 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائیکلنگ منصوبہ پر بات چیت کی گئی، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویسٹ واٹر ری سائیکل کرکے صنعتی طلب کو پورا کیا جائے گا،ٹی پی -4 سے 120 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ ہوگی، منصوبے کی لاگت 400 ملین ڈالر ہے جس میں ADB کا حصہ 50 ملین ڈالر ہے، ٹی پی -4 کا ٹینڈر نئے سال میں جاری ہوجائے گا،