میرپور ساکرومیں 2 بچے پانی میں ڈوب گئے،میہڑ اورسیالکوٹ کی نہروں سے 2 لاشیں برآمد
میرپورساکروسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار قادرنواز کلوئی کی رپورٹ کے مطابق گاڑھو کے نواحی گاؤں حاجی عمر خان لاشاری کے دو معصوم بچے 5 سالہ مجید ولد اصغرملاح اور6سالہ بچہ شیدان ولد عباس ملاح واٹر کورس میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،ڈوبنے والے بچوں کوشیخ زید ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت تصدیق کی۔
میہڑ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق میہڑکے قریب اے سیکشن تھانے کی حدود میں دھامراہ نہر سے نامعلوم 48سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،اے سیکشن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل لے لیا ہے اور شناخت کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا ہے.
سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کے مطابق تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ رندھیر باگڑیاں کے قریب دریائے چناب سے لاش تیرنے کی اطلاع پرریسکیورز نے تقریبا 27سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو کرنے کہ بعد علاقائی پولیس کے سپرد کر دیا،متعلقہ پولیس نے لاش قبضہ میی لیکر وارثان کی تلاش شروع کردی