مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں میں 7نوجوان شہید

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 24گھنٹوں میں 7نوجوان شہید کر دیئے گئے

مقبوضہ کشمیر میں 24گھنٹوں سے بھی کم وقت کے دوران بھارتی فوج نے 7نوجوان شہید کر دیئے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورا میں بھارتی مسلح افواج تین کشمیری نوجوان حریت پسندوں کو شہید کردیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ زادوورا پل کے علاقے میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین نامعلوم حریت پسند شہید ہوگئے جب کہ ایک فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ فوجی شدید زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لئے 92 بیس اسپتال سری نگر منتقل کردیا گیا ۔اس سے قبل ، ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ پولیس ، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

جنوبی کشمیر میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا مقابلہ ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کاروائی کے دوران 4حریت پسندوںکو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کلوورہ میں کورڈن اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔شہدامیں عسکری تنظیم البدر کے ضلعی کمانڈر شکور پرے ، زبیرنینگرو، شاکر الجباراور سہیل بھٹ شامل ہیں۔جبکہ شعیب احمد بھٹ کو گرفتار کیا گیا۔ شکور احمد پرے سابقہ پولیس اہلکار تھے ،جنہوں نے بھارتی پولیس کی نوکری کو چھوڑ کر جنوری 2016 میں چار سرکاری رائفلوں سمیت حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ مارچ 2016 میں گرفتار ہوئے ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں اس آپریشن سے قبل 2000سے اب تک 1014مختلف واقعات میں 925حریت پسند ، 441عام شہری اور 58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع پلوامہ میں اسی عرصے میں 318سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2000سے اب تک 11542مختلف واقعات میں 12771حریت پسند ، 4831عام شہری اور 418نامعلوم افراد شہید کئے گئے۔جبکہ اسی عرصے میں 3468سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

Leave a reply