مریم نواز نے گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لے لیا

0
219
maryam n

گورنر ہاؤس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تقریب حلف برداری،ن لیگی رہنما پہنچ گئے

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا،حلف لیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں مریم نواز صدق دل سے حلف اٹھاتی ہوں کہ میں پاکستان کی حامی وفادار رہوں گی، بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرائض، ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق، ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی ،یکجہتی کی خاطر انجام دوں‌گی

قبل ازیں مریم نواز شریف حلف اٹھانے کے لیے گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئیں، شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا استقبال کیا ۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گورنر ہاؤس میں قائد میاں نواز شریف نامزد وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف نے مریم کو گلے لگائیں، مریم نے والد نواز شریف کے پاؤں چھوئے، حمزہ نے مریم کو گلے لگایا،
maryam cm
سینیر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق, سردار ایاز صادق, خواجہ آصف ،احسن اقبال, شیخ روحیل اصغر, رانا مبشر اقبال, عابد شیر علی گورنر ہاؤس پہنچ گئے،

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تقریب حلف برداری میں سینئر صحافی بھی شریک ہیں، مجیب الرحمان شامی، افتخار احمد، سلمان غنی، پرویز بشیر ،نجم ولی خان اور دیگر موجود تھے.گورنر ہاوس کے لان میں حلف کی تقریب ہورہی ہے،تقریب میں لیگی اراکین موجود ہیںَ،حلف کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہیں ،سفارتی ، سماجی ،ثقافتی سیاسی ، معاشی اور صحافتی شعبوں کے نامور افراد بھی موجود ہیں

قبل ازیں مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں،ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

امید ہے مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی،علیم خان
دوسری جانب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے،صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی وفاق اور پنجاب میں حکومت کا غیر مشروط ساتھ دیگی، پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مریم نواز کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
maryam

سابق وزیراعظم، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہو چکی ہیں، شریف خاندان میں یہ عہدہ چوتھی بار آیا ہے،نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں البتہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی شریف خاندان کو ہی ملا اور مریم نواز پنجاب میں الیکشن میں اکثریت ملنے پر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئیں،تخت پنجاب مریم نواز کے ذمے آ گیا، مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ جیل بھی کاٹی، مریم نواز کو والدہ کی وفات کی خبر جیل میں ہی ملی تھی جس کا نواز شریف بھی اپنی کئی تقاریر میں ذکر کر چکے ہیں،مریم نواز نے نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران پارٹی کو سنبھالے رکھا اور جارحانہ سیاست کی،مریم نواز کو 2017ء کے لئے دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا تھا، پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کراؤڈ "پُلر” کہلائیں، مریم نواز والد نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں، مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی غیر موجودگی میں ان کا لاہور میں ضمنی الیکشن بھی جیتا، مریم نواز اپنے والد کو واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا،مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران کئی شہروں میں جلسوں سے خطاب کیا، مریم نواز کو عام انتخابات 2013ء کے دوران ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا گیا تھا،مریم نواز نے ن لیگ کو یوتھ میں مقبول بنایا مریم نواز کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیا، 1999ء میں نوازشریف حکومت برطرف ہوئی تو مریم نواز پر بھی مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، چارماہ تک گھر میں نظر بندی کے بعد سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، نومبر 2011ء میں نواز شریف نے انہیں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیا،مریم نواز کو 2018 کے الیکشن میں بھی قومی و صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملا تھا مگر انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سات برس کی سزا سنائی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں، مریم نواز سیاسی جدوجہد کے لئے کراچی پہنچیں تو ہوٹل میں کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے خاوند کو گرفتار کیا گیا مگر وہ پھر بھی خوفزدہ نہ ہوئیں، نیب مقدمات میں خود کو پیش کرنے لئے ٹھوکر نیاز بیگ آفس پہنچنے پر ان کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ اپنے بیاینہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں،مریم نواز نیب کی جیل میں بھی رہیں پھر ضمانت پر رہا ہوئیں،مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کیا، باپ کی جانشین بیٹی نے سیاست کی بساط پر ایسی چالیں چلیں کہ والد کو وطن واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا اور مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنایا،نواز شریف تو وزیراعظم نہ بن سکے البتہ انکی بیٹی مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بن گئیں،

Leave a reply