وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماربل سٹی کراچی حکومت سندھ کے پائیدار صنعتی ترقی، معاشی نمو اور ملازمتیں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، صوبے میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کا مستقبل روشن ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نےمحکمہ سندھ سرمایہ کاری، اس کے ذیلی ادارے سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ، کمپنی اور نجی شراکت داروں کائنات انٹرپرائزز اینڈ حسن کنسٹرکشنز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری صنعت یاسین شر، سیکریٹری سرمایہ کاری خرم شہزاد، سی ای او سندھ اکنامک زونز اتھارٹی زیرت شفقت ، عظیم عقیلی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پرائیویٹ پارٹنرز میں سے عاصم صدیقی، چرچل شفقت اور دیگر شریک ہوئے۔ صنعتی اور معاشی ترقی کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت سندھ نے ماربل اور گرینائٹ کی پیداوار میں انقلابی تبدیلیوں کے منصوبے ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبہ پاکستانی صنعت و تجارت کے مرکز کراچی میں واقع ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ماربل سٹی ، کراچی بندرگاہ، جناح ایئرپورٹ اور تمام اہم ہائی ویز کےساتھ جڑا ہونے کے باعث قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں تجارت کےلیے بےمثال سہولیات کا حامل ہے۔ منصوبے میں ماڈرن انفرا اسٹرکچر، بنیادی ضروریات اور سخت سیکوریٹی شامل ہیں، 24 گھنٹے نگرانی ، ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے باعث سرمایہ کاروں اورورکرزکےلیے محفوظ اور مثبت ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ 100 ملین ڈالر کے منصوبے سے 10 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے اور ماربل و گرینائٹ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کی صنعتی ترقی میں جدت کے فروغ اور برآمدات کے اضافے میں صوبہ سندھ ھ کا کردار قائدانہ ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کے دوران کائنات اینڈ حسن کنسٹرکشن ( جے وی ) کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نجی شعبے کی شرکت کو سراہا اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ کائنات اینڈ حسن کنسٹرکشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں دستخط کی تقریب سے حکومت کے معاشی نمو ، ملازمتیں پیدا کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Shares: