مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات نے بتایا کہ یہ کمی فروری کے مقابلے میں آئی ہے جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی علامت ظاہر ہو رہی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ 2.11 ارب ڈالر رہا۔ مارچ 2025 میں درآمدات میں ماہانہ 1 فیصد کمی آئی اور یہ 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ برآمدات میں ماہانہ 5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.61 ارب ڈالر تک پہنچیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17.90 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 17.12 ارب ڈالر تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا جو کہ 24.69 ارب ڈالر رہی جب کہ درآمدات میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 42.59 ارب ڈالر تک پہنچا۔
ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں
آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا