مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا حکم دیں؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وکیل پاسبان نے عدالت میں کہا کہ کراچی کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھا گیا جارہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہم مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا حکم دیں ؟ 2017 کے مردم شماری کے نتائج ابھی تک جاری نہیں کرسکے کس کی نااہلی ہے ؟

عدالت نے اٹارنی جنرل اور کابینہ سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے کابینہ اجلاس سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی.وکیل نے کہا کہ مردم شماری کی نتائج کا بہانہ بناکر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے،

عدالت نے کہا کہ ہمارے حکم پر نتائج کا معاملہ حل ہوا ہے ورنہ آپ یہ بھی نہیں کرتے، امید ہے کابینہ جلد اسے حتمی شکل دے گی،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی

Shares: