مردان،عوام سراپا احتجاج، بل نذر آتش

مردان بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اوور بلنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہ ہو سکا ، یونین کونسل کس کورونہ سعید آباد چئیر مین عبداللہ جان کی سربراہی میں کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں آئی ایم ایف ایجنڈا نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرین نے بل جلا کر سڑک بلاک کر دی، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی بے تحاشا بل آنے پر متعدد مظاہرین نے احتجاجاً بلز نظر آتش کر دئیے مظاہرے میں شامل معززین نے کہا کہ تمام سرکاری افسران اور حکمرانوں کے مفت یونٹ فوری طور پر ختم کیئے جائیں،
علاقہ مکین اور غیور عوام نے بجلی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مسترد کر دیا
احتجاجی ریلی میں بزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کس کورونہ مین صوابی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا کسی بھی ناحوش گوار موقع سے نمٹنے کے لیے مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی چئیرمین عبداللہ جان اور ممبران نے واضع کیا کہ اگر ھمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو ھم اسلام آباد جانے پر وزیر اعظم ھاؤس کے سامنے احتجاج پر مجبور ھوجائے گے،

Comments are closed.