مردان: ایس پی سیکیورٹی محمد فیاض کا باچا خان میڈیکل کالج کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا
ایس پی سیکیورٹی مردان نے دورے کے موقع پر انتظامیہ سمیت سیکیورٹی کی فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی
انتظامیہ کیساتھ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے زمہ داری کےساتھ ڈیوٹی اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی، عوام الناس کسی بھی مشکوک اور غیرقانونی سرگرمیوں کے بارے میں مقامی پولیس کو بروقت اطلاع دینے اور امن عامہ کیلئے شہری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کرنے کی بھی تلقین کی گئی،
Shares: