مردان ،فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

0
37

مردان کچہ سڑک صوبیدار محلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ، ریسکیو1122 کے مطابق گولی لگنے سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جانبحق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے فریق سے بھی ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا خاندانی ذرائع کے مطابق فائرنگ گھریلو تنازعے کے بنیاد پہ کی گئی ہے،ورثاء کے مطابق ملزم جو کہ مقتولین کا داماد تھا ان کے گھر پر قبضہ کر نا چاہتا تھا اور آئس نشے کا بھی عادی تھا،ملزم اور اسکے بیٹے نے فائرنگ کر کے 2 خواتین اور ایک 4 سالہ بچے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا، جبکہ ایک راہگیر بھی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہو گیا،
مردان اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جانبحق افراد میں وقار، زوجہ وقار، مسماۃ ر (والدہ وقار)، اذان ولد وقار (04 سال) اور شیراز شامل ہیں۔

Leave a reply