مردان اور چارسدہ میں مرکزی تنظیم تاجران کا بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی تنظیم تاجران تاجراتحاد احسان باچہ گروپ کی سر براہی میں مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے حلاف مردان بنک روڈ پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے احتجاج میں کثیر تعداد عوام کی بھی شامل ہے،شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بجی کے بل پکڑے ہوئے ہے،اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی چل رہی ہے،احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عوام اور تاجران نے کہا کہ اضافی بلوں نے عوام کی نیندیں حرام کردیں ہیں ، پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے عوام دبے اب بھاری بل بھیج کر مزید تنگ کیا جا رہا ہے،جو برداشت نہیں کیا جائے گا،، تاجران اور مقررین نے احتجاج کے دوران کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کردیں اور عوام کے مسائل پر نظر ڈال دے ،اسکے علاوہ صدر تاجران مشتاق سیماب نے کہا کہ بجلی کے تمام فری یونٹ ختم کئے جائیں۔ واضح رہے کہ مردان چارسدہ اور اور خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شدید تنگ تھے اوپر سے بھاری بل بھی موصول ہوئے جس کی وجہ سے عوام مزید سیخ پا ہو گئے ہیں،جس کی وجہ سے پورے ملک سمیت کے پی کے مردان میں آج چوتھے روز شدید احتجاج جاری ہے،دوسری جانب چارسدہ کے تاجران کی جانب سے بھی بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکسس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے
چارسدہ مظاہرے میں تاجر اتحاد کی قیادت اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی ، مظاہرین نے بجلی کی بل بھی جلا دئیے اور حکومت اور اشرافیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی احتجاج میں شرکاء نے چارسدہ فاروق اعظم چوک کو مظاہرین نے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رکھا تھا مظاہرے سے تاجر اتحاد چارسدہ مرکزی صدر افتخار حسین صرافہ اور جنرل سیکرٹری حبیب نے حطاب بھی کیا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تاجروں کا شٹر ڈاون ہڑتال لائحہ عمل کے بارے میں اعلان بھی متوقع ہے چارسدہ میں کسی بھی ناحوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود ہے،
Shares: