مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

0
51

ڈپٹی کمشنر مردان کے زیر صدارت ضلع بھر میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت شوگر ملز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔
ایڈمنسٹریشن افسران اور محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں چینی کی شوگر ملز اور اوپن مارکیٹ میں موجودہ صورتحال اور اسکی قیمت کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی، اس دوران ایڈمنسٹریشن افسران اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز اور کین انسپکٹر نے چینی کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مقرر کردہ نرخوں پر بلا کسی رکاوٹ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے گوداموں اور ڈیلروں کے معائنے کئیے جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply