مردان میں نامعلوم شرپسندوں کا تھانے پر حملہ
خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں نامعلوم شرپسندوں نے تھانے پر حملہ کیا ہے
مردان کے تھانہ بائیزئی پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ،دستی بم پھٹنے سے کانسٹیبل اسامہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دستی بم کے حملے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی،تاہم شرپسند بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق تھانےپر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا
دہشت گردوں نے آج رات 10 بجے بیزو خرکی پولیس اسٹیشن،(تحصیل کاٹلنگ، مردان) پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/q4eJX6he6V
— MARKHOR 𓄅 (@MarkhorTweets) July 29, 2024
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، آئے روز دہشت گرد حملے کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز نے آج بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور تین مختلف آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے.