مردان ایس پی آپریشن روخانزیب کا شہر کے مختلف مسیحی عبادت گاہوں، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، تھانہ ہوتی اور چوکی گوجر گڑھی کا دورہ،اس دوران ایس پی آپریشن نے چرچ کے  منتظمیں  اور  ڈیوٹی پر ٹریفک  اورپولیس سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔
تھانہ ہوتی اور چوکی گوجرگڑھی دورے کے موقع پر ایس پی آپریشن نے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ سمیت اطراف کی سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جوانوں کو زمہ داری  کےساتھ فرائض سرانجام دینے اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی گئی، علاوہ ازیں انہوں نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں،اسکے علاوہ مسیحی عبادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے،
Shares:








